تاریخ واقعات عالم

1 جنوری

·        یکم جنوری 1877 کو برطانیہ کا قدیم ترین اخبار ٹائمز اپنے نئے نام کے ساتھ پہلی بار منظر عام پر آیا۔ اس سے قبل یہ اخبار تین سال تک ڈیلی یونیورسل رجسٹر کے نام سے شائع ہوتا رہا۔ یہ اخبار گزشتہ 219 سال سے مسلسل شائع ہورہا ہے۔  

·        یکم جنوری 1877 کو برطانیہ کی ملکہ وکٹوریہ کو ہندوستان کی ملکہ بھی بنانے کا اعلان کر دیا گیا۔

·        یکم جنوری 1803 کو بیٹی نے فرانس سے آزادی کا اعلان کر دیا۔

·        یکم جنوری 1942 کو اقوام متحدہ کا قیام عمل میں آیا۔ اسی روز امریکی صدر روز ویلٹ برطانوی وزیر اعظم چرچل اور 26 دیگر ممالک کے نمائندوں نے ایک اعلامیے پر دستخط کئے جس کے تحت دوسری جنگ عظیم کے بعد بین الاقوامی سطح پر امن قائم رکھنے کے لیے ایک تنظیم کے قیام کی منظوری ہوئی۔

·        یکم جنوری 1958 کو یورپی اقتصادی برادری کا قیام عمل میں آیا۔

 

·        یکم جنوری 1993 کومشرقی یورپ میں کمیونزم کے زوال کے بعد چیکوسلواکیہ پرامن طور پر دو علیحدہ مملکتوں میں تقسیم ہو گیا جن کے نام چیک ری پبلک اور سلوواکیہ ہیں۔

2 جنوری

·        2 جنوری 1492 کو ہسپانیہ پر عربوں کے سات سوسالہ اقتدار کا سورج غروب ہوا۔ اس روز ہسپانوی مسلمانوں کی مزاحمت کا آخری گڑھ غرناطہ مسلمانوں کے قبضے سے نکل گیا اور عیسائی ملکہ ازابیلا اول کی فوجوں نے غرناطہ کا کنٹرول سنبھال لیا۔

·        2 جنوری  1906 ء  کو فرانس کے لوئی ڈاگیورے نے جسے فوٹو گرافی کا بانی کہا جاتا ہے چاند کی پہلی تصویر لی۔

·        2 جنوری 1906 کو ولس ہیولی لینڈ کیرئیر نامی شخص کو ہوا کی ٹریمنٹ کرنے والے“ کے پیٹینٹ حقوق دے دیئے گئے۔ اس آلے کو آج ائیر کنڈیشنر کے نام سے جاناجاتا ہے۔

·        2 جنوری 1932 کو دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی افواج نے فلپائن کے دارالحکومت منیلا پر قبضہ کر لیا۔ جاپانی طیارے کی دو روز بمباری کے بعد جاپانی فوجیوں نے کیویٹ میں قائم امریکی بحری اڈے پر بھی قبضہ کر لیا۔

·        2 جنوری 1959 کو سوویت یونین نے خلائی جہاز لیونا اول روانہ کیا۔ یہ زمین کی کشش کے حصار کو تو ڑ کر باہر خلا میں پہنچنے والا پہلا خلائی جہاز تھا جو چاند کے قریب سے گزرا اور بالآخر ایک شمسی مدار کا حصہ بن گیا۔

 

·        2 جنوری 1979 کو امریکا نے روس سے اپنا سفیر واپس بلانے اور ایٹمی ہتھیار تیار کرنے والے معاہدے ” سالٹ ٹو“ پر ہونے والے مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کیا۔ یہ افغانستان میں روسی افواج کے داخل ہونے پر امریکی رد عمل تھا۔

3جنوری

·        3 جنوری 1918 کو معرف سائنس دان ارنسٹ رتھر فورڈ نے اعلان کیا کہ وہ تاریخ  میں پہلی مرتبہ ایٹم کو توڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

·        3 جنوری 1957 کو دس برس کی تحقیق کے بعد ہملٹن واچ کمپنی نے اعلان کیا کہ اس نے دنیا میں پہلی بار بجلی سے چلنے والی گھڑیوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔

·        3 جنوری 1958 کو برطانوی مہم جوایڈ منڈ ہلیری پہلی بار قطب جنوبی تک پہنچے۔

·        3 جنوری 1983 کو بین الاقوامی جریدے ٹائم نے سال گزشتہ کی اہم شخصیت کے طور پر انتخاب کیا پرسنل کمپیوٹر کا۔ یہ گویا اس بات کی پیشگوئی تھی کہ آنے والے چند برسوں میں پرسنل کمپیوٹر زندگی کا رخ بدل ڈالے گا۔

 

·        3 جنوری 1990 کو پانامہ کے معزول حکمران جنرل مینوئل نور لگانے دس روز تک ویٹی کن کے سفارت خانے میں پناہ لینے کے بعد خود کو امریکی فوجیوں کے حوالے کر دیا۔ ان پر منشیات کی اسمگلنگ کا الزام تھا۔

4جنوری

·        4جنوری 1642 کو برطانیہ سے تعلق رکھنے والے مشہور ماہر طبیعات و حساب آئزک نیوٹن نے جنم لیا۔ کشش نقل دریافت کرنے اور سیاروں کے مدار کو نظریہ کی شکل دینے کے ساتھ نیوٹن نے پہلی بار مصنوعی سیاروں کے امکان کا جائزہ لیا۔

·        4 جنوری 1809 کو لوئی بریل پیدا ہوا۔ فرانس سے تعلق رکھنے والے لوئی بریل نے بریل سسٹم ایجاد کیا جس کی مدد سے نابینا افراد بھی پڑھ سکتے تھے۔

·        4 جنوری 1948 کو برما نے آزادی حاصل کی ۔ ہندوستان کی طرح برما بھی برطانیہ کی نو آبادی تھا۔

·        4 جنوری 1962 کوامریکی شہر نیو یارک میں پہلی بارایسی خود کارزیر زمین ٹرین سروس جس کا نام یورو “ تجویز کیاگیا۔

·        4 جنوری 1958 کو روس کا خلائی سیارہ اسپوتنک اول ۹۲ دن تک زمین کے گرد چکر لگانے کے بعد واپس زمین پر آ گیا۔

·        4 جنوری 1862 کو امریکی شہر نیو یارک میں پہلی بار ایسی خور کار زیر زمین ٹرین سروس شروع ہوئی جو ٹرین ڈرائیور کے بغیر چلتی تھی۔

·        4 جنوری 1965 کونوبل انعام یافتہ شاعر اور نقاد ٹی ایس ایلیٹ کا لندن میں انتقال ہو گیا۔

 

·        4 جنوری 1999 کو یورپ کے گیارہ ممالک میں ایک نئی کرنسی کا استعمال شروع ہوا

5جنوری

  • ·        5 جنوری 1592 مشہور مغل بادشاہ شاہ جہان کی تاریخ پیدائش ۔ 1628 سے لے کر 1658 تک تمہیں برس ہندوستان پر حکومت کرنے والے اس بادشاہ کو دنیا بھر میں تاج محل بنانے والے کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے۔

    ·        5 جنوری 1900 کو ایک امریکی طبیعیات دان ہنری آکسٹس رولینڈ نے کرہ ارض میں موجود مقناطیسی قوت کا سبب دریافت کیا۔

    ·        5 جنوری 1919 کو ایک جرمن شخص نے جرمنی میں جرمن ورکرز پارٹی کی بنیاد رکھی۔ ترتیب کے حساب سے اس تنظیم کا رکن بنے والے ساتویں شخص کا نام اڈولف ہٹلر تھا۔

    ·        5 جنوری 1940 کو امریکا کے فیڈرل کمیونی کیشن کمیشن کے سامنے پہلی بار ایف ایم ریڈیو کی نشریات کا مظاہرہ کیا گیا۔

    ·        5 جنوری 1971 کو دنیا کا پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ کھیلا گیا۔

    ·        5 جنوری 1976 کو کمبوڈیا کے حکمراں پول پوٹ نے ملک کا نام کمپوچیا کرنے اور اس کی کمیونسٹ حکومت کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان کیا۔ اس اعلان کے بعد اگلے تین برس میں لگ بھگ دس لاکھ افراد ہلاک ہو گئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.