کمر درد  کی احتیاطیں اور اس کا علاج

کمر درد کا علاج از ہومیو ڈاکٹر مبشر احمد شاد صاحب

آپ نے دیکھا ہو گا کہ ہر تیسرا مریض کمر درد کا ہوتا ہے ,اگر آپ کو کمر درد ہے تو یقین کریں کہ آپ محسوس کریں گے کہ نہ آپ دائیں طرف لیٹ سکتے ہیں نہ آپ بائیں طرف  لیٹ سکتے ہیں نہ آپ اُٹھ سکتے ہیں اتنی درد ہوتی ہے ایسا لگتا ہے کہ کمر ٹوٹ گئی ہے اس کے لیے تھوڑی سی احتیاط یہ کرنی پڑتی ہے کہ آپ نے زیادہ جُھک کر کام نہیں کرنا۔دوسرا جو اس میں احتیاط کی ضرورت ہے وہ زیادہ وزن نہیں اُٹھانا۔

اگر آپ کو کمر درد ہو رہی ہے یا اس کی شکایت ہو رہی ہے یا آپ بعض دفعہ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کو کمر درد ہو جائے گی اس لیے آپ اتنا ہی کام کریں جتنا آپ کا جسم آپ کو اجازت دیتا ہے۔اگر آپ اپنے سے زیادہ وزن اُٹھائیں گے تو آپ کو کمر درد ہو گئی۔کمر درد مختلف قسم کے ہوتے ہیں جن میں مختلف دوائیاں استعمال کی جاتی ہیں۔

کمر درد کے لئے پہلا نسخہ

Kali Carb  

یہ ایک ایسی دوائی ہے اس کو اعصابی کمر درد یعنی دائیں پاؤں والے پٹھوں میں اگر زیادہ درد محسوس ہو رہی ہے تو اس کے پہلے آپ نے

 Carbo Veg 30

 کے دو تین قطر منہ میں ڈالنے ہیں اگر یہ دوائی استعمال کرنے کے تین چار منٹ بعد

 Kali Carb 200

میں لیں تو اللہ کے فضل سے آپ دیکھیں گئے کہ کتنی جلدی اعصابی کمر درد آپ کی ٹھیک ہو جائے گی۔

کمر سے رانوں کی طرف درد

اگر کمر درد کے ساتھ یہ درد نیچے رانوں میں جا رہا ہو آپ محسوس کریں گے کہ یہ درد کہلوں سے ہوتا ہوا رانوں میں جا رہا ہے تو اس کے لیے آپ یہ دوائی استعمال کریں۔

Cimicifuga Racemosa 200

میں لیں اس سے بھی آپ کا درد ختم ہو جائے گا۔ اللہ کے فضل سے میں نے اس نسخہ میں بہت کامیابی دیکھی ہے۔

کمر کے نچلے حصہ میں درد

بعض دفعہ کمر درد کمر کے نچلے حصہ میں بہت زیادہ ہوتی ہے تو اس میں آپ نے

 Convallaria Majalis 30

میں صبح ،دوپہر اور شام دو تین دن کے لیے لیں اس سے بھی آپ کے کمر کی درد ٹھیک ہو جائے گی۔

پرانی کمر درد

 

اگر آپ کو پرانی کمر درد ہے جس میں آپ سمجھتے ہیں کہ بہت عرصہ سے ہو رہی ہے جان نہیں چھوڑ رہی تو اس میں آپ

 Arnica Bryonia 200 اور Arnica Rustox 200  

یہ دو دوائیاں ایک دوائی صبح کو اور ایک دوائی شام کو لے لیں۔ انشاءاللہ پرانی سے پرانی درد بھی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے ساتھ ختم ہو جائے گی۔

کمر درد رات کو ہوتی ہو

اگر کمر درد آپ کو صرف رات کے اوقات میں ہوتی ہے دن کو کمر درد نہیں ہوتی تو اس میں آپ نے

 Berberis Vulgaris Q

  اس کے 15 سے 20 قطرے گرم پانی میں رات کو استعمال کریں آپ دیکھیں گے کہ کتنی جلد کمر درد کا آرام آتا ہے ۔

عام کمر درد

اگر عام اعصابی کمر درد ہو تو

 Mag Phos  

بھی بہت اچھی ہے اس کو آپ چلتے ہوئے 2 یا 3 قطرے منہ میں ڈال دیں تو کمر درد ٹھیک ہو جائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.