تقنیاتی انقلاب: چین کے جدید اور حیران کن انوویشنز کا خاکہ

دوستوں جیسے کہ یہ جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے اس لیے آج کے دور میں دنیا بھر میں ایسی ایسی جدید ترین ٹیکنالوجیز استعمال ہونے لگ پڑی ہیں جنہیں دیکھ کر انسان حیران و پریشان ہو کے رہ جاتا ہے جبکہ ان ٹیکنالوجیز کی مدد سے انسانی زندگی بھی کافی آسان ہونے لگ پڑی ہے دراصل ہماری آج کی معلومات بھی ایسی دلچسپ موضوع پر ہے آج کی اس معلومات  میں ہم آپ کو دنیا بھر میں استعمال ہونے والی کچھ ایسی جدید ٹیکنالوجیز کے بارے میں بتائیں گے جن کے بارے میں جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ۔

سولر روڈز

سولر انرجی ٹیکنالوجی پوری دنیا میں اِن ہو چکی ہے یہ ٹیکنالوجی کافی تیزی کے ساتھ ترقی کی طرف بڑھتی چلی جا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آج چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی بجلی سے جلنے والی ہر چیز ہی سولر انرجی سے چلنے لگ پڑی ہیں دنیا میں کئی سولر انرجی سے گاڑیاں چل رہی ہیں تو کہیں سولر انرجی سے گھروں کی تمام تر بجلی فری میں چلنے لگے ہیں جس وجہ سے اب لوگوں کی بجلی کے بلوں سے بھی جان چھوٹ چکی ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں سولر انرجی کے روڈز بھی بننے شروع ہو چکے ہیں شاید آپ نہ جانتے ہوں کہ چائنہ جو ٹیکنالوجی کے معاملے میں سب سے آگے نکل چکا ہے وہ اب سولر انرجی کے روڈز  بھی بنانے میں کامیاب ہو چکا ہے سولر سے بنائی جانے والی اس روڈ کی لمبائی تقریبا ایک کلومیٹر سے کچھ گنا زیادہ بتائی جاتی ہے یہ سولر روڈ سالانہ تقریبا 10 کلو واٹ سے بھی زائد کی انرجی فری میں پیدا کر سکتا ہے جس سے 1200 سے بھی زائد گھروں کو فری میں بجلی مہیا کی جا سکتی ہے کہا جاتا ہے کہ آنے والے وقت میں پورے چائنہ کی تمام تر چیزیں صرف سولر انرجی سے ہی استعمال کی جائے گی جو کہ واقعی حیرت انگیز بات ہے ۔

روبوٹ گرل

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پوری دنیا میں کافی دلچسپ اور انوکھی ٹیکنالوجیز استعمال ہونے لگی ہیں جن میں ایک روبوٹ گرل کی  ٹیکنالوجی بھی سر فہرست ہے دنیا بھر میں اس وقت طرح طرح کے روبوٹس بنائے جا چکے ہیں جو انسانوں جیسا کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگر اس معاملے میں بھی چائنہ سب کو پیچھے چھوڑ چکا ہے کیونکہ اس وقت جہاں جہاں روبوٹس بنائے جا رہے ہیں انہیں پہلی نظر میں دیکھ کر انسان سمجھ جاتا ہے کہ یہ ایک روبوٹ  ہے مگر چائنہ میں ایک ایسی روبوٹ  گرل بھی بنائی جا چکی ہے جسے اپنے سامنے دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہے کہ یہ واقعی ایک روبوٹ  ہے کیونکہ اس روبوٹ  گرل کی سکن بالکل انسانوں جیسی ہے اس روبوٹ  گرل کو ہانگ کانگ میں بنایا گیا ہے یہ بالکل ایک انسان لگتی ہے اور تمام تر کام انسانوں جیسے ہی کرتی ہے یہاں ایک حیران کر دینے والی بات یہ بھی ہے کہ آنے والے وقت میں اور بھی ایسے ربورٹس تیار کر کے متعارف کروائے جا رہے ہیں جنہیں دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہو جائے گا کہ یہ انسان نہیں بلکہ روبوٹ ہیں۔ 

فیس پیمنٹ

 ویسے تو دنیا بھر میں جہاں بھی کسی شاپ، مارکیٹ یا شاپنگ مال میں پیمنٹ کرنی ہو تو زیادہ تر کریڈٹ کارڈز کا استعمال کیا جاتا ہے مگر اب کسی بھی جگہ پیمنٹ کرنے کے لیے کریڈٹ کارڈ سے بھی ایڈوانس لیول کی ٹیکنالوجی آچکی ہے چائنہ میں اب کریڈٹ کارڈ کی ضرورت  نہیں بلکہ صرف اپنے چہرے کو سکین کر کے پیمنٹ کی جا سکتی ہے آپ جو بھی چیز خریدیں اس کے بعد کاؤنٹر پر جا کر صرف اپنے چہرے کو مشین کے آگے سکین کروا دیں کچھ ہی سیکنڈز میں آپ کا چہرہ سکین ہو جائے گا اور ساتھ ساتھ آپ کا بل بھی ادا ہو جائے گا یہ ایڈوانس ٹیکنالوجی جب پوری دنیا میں پھیل جائے گی تو اس کا ایک بہت بڑا فائدہ یہ بھی ہوگا کہ کسی کو بھی اپنے پاس پیسے رکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی جس سے سرعام لوگوں سے پیسہ چھیننے والے لٹیروں کی عقل ٹھکانے آجائے گی ۔

ہوم بائو گیس مشین

جیسے کہ یہ بات تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ قدرتی گیس زمین کے اندر پائی جاتی ہے جسے نکالنے کے لیے کافی بھاری بھاری مشینوں کا استعمال کیا جاتا ہے مگر بہت ہی کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ ماہرین کے مطابق 50 سے 60 سال بعد ہماری زمین کے اندر قدرتی گیس کی مقدار بہت کم رہ جائے گی جس سے لوگوں کو کافی زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ اسی مقصد کے لیے دنیا بھر میں طرح طرح کے گیس پیدا کرنے والی مشینیں متعارف کروائی جا رہی ہیں اور انہی میں سے متعارف ہونے والی ایک جدید ترین مشین ہوم بائو گیس بھی ہے اس مشین کی سب سے دلچسپ اور حیران کر دینے والی بات یہ ہے کہ اسے گھروں میں موجود کچرے وغیرہ کے ذریعے استعمال کیا جائے گا یعنی کہ یہ حیرت انگیز ہوم بائو گیس مشین گھر میں موجود چھوٹے موٹے کچرے کو گیس میں تبدیل کر دے گی اس مشین کے اوپر ایک خاص جگہ بنائی گئی ہے جہاں سے کچرا ڈالا جاتا ہے اور پھر یہ اس کچرے کو گیس میں تبدیل کر دیتی ہے اس مشین کا ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ اب آپ کو کچرہ باہر پھینکنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی گھر میں جو بھی کچرا موجود ہو اس کو اٹھا کر اس گیس جنریٹر مشین میں ڈال دیں اور پھر اس کچرے کے بدلے گیس حاصل کریں یہ واقعی ایک حیرت انگیز ٹیکنالوجی ہے ۔

ٹرانزٹ ایلیویٹڈ بس

  آپ نے دنیا میں بے شمار ایڈوانس ممالک میں جدید ترین بسیں تو سڑکوں پر گھومتی پھیرتی دیکھی ہی ہوں گی مگر آج ہم آپ کو جس ایڈوانس بس کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں اس کے بارے میں یقینی طور پر آج سے پہلے آپ نے کبھی نہیں سنا ہوگا دراصل چین کی سڑکوں پر گھومنے والی کو ٹرانزٹ ایلیویٹڈ بس کا نام دیا گیا ہے اس بس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ گاڑیوں کے اوپر چلتی ہے اس بس کو ایڈوانس طریقے سے بنایا گیا ہے کہ سڑک پر چلنے والی گاڑیاں اس بس کے نیچے سے گزرتی ہیں اور بس ان کے اوپر چلتی ہے اس بس کے لیے ایک خاص اسٹیشن بھی بنایا گیا ہے جبکہ سڑک کے دونوں اطراف اس کے لیے ٹریکس پر چلتی ہیں اس کی لمبائی تقریبا 22 میٹر تک ہے اور ایک ہی وقت میں اس جدید ترین بس میں تقریبا 300 افراد باسانی سفر کر سکتے ہیں۔

واش اینڈ بیس ڈیوائس

دنیا میں ایسی ڈیوائسز بنائی جا چکی ہیں جو آپ کی ٹینکی سے آنے والے پانی کے ٹمپریچر کو لائٹس کی صورت میں بنا دیتی ہے کہ واش بیسن میں پانی ٹھنڈا آرہا ہے یہ گرم دراصل اس ڈیوائس کو واش بیسن کے اندر فٹ کیا جاتا ہے اور پھر جب پانی کھولا جاتا ہے تو پانی کے ساتھ مختلف قسم کی لیڈ لائٹ چلتی ہیں اگر لائٹ بلو کلر کی ہو تو سمجھ لیں کہ پانی ٹھنڈا آرہا ہے اور اگر اورنج لائٹ آرہی ہو تو سمجھیں کہ پانی تھوڑا گرم ہے لیکن اگر گرمی کی وجہ سے پانی شدید گرم آرہا ہو تو پانی کے ساتھ ریڈ لائٹ شو ہونے لگتی ہیں یہاں ایک حیران کن بات یہ بھی ہے کہ یہ لیڈ لائٹس کسی بیٹری کے ساتھ نہیں بلکہ پانی کے پریشر کے ساتھ چلتی ہیں یہ بھی واقعی ایک دلچسپ اور حیرت انگیز ڈیوائس ہے اب اس ڈیوائس کو کافی سارے گھروں میں استعمال کیا جانے لگا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.